7

منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کیخلاف آپریشن جاری رہیں گے،آئی جی پنجاب

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت پنجاب پولیس نے سال 2024 میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھیں۔ پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز پورے سال صوبہ بھر میں تسلسل سے چلتے رہے جس کے دوران لاہور سمیت دیگر اضلاع میں 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد چھاپے مارے گئے۔پولیس نے منشیات کے دھندے میں ملوث 66,376 ملزمان کو گرفتار کیا اور 58,756 مقدمات درج کیے۔ کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں سے 35,716 کلو گرام چرس، 473 کلو گرام آئس، 6,979 کلو گرام ہیروئن اور 13 لاکھ 97 ہزار لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔ اس کے علاوہ 1,697 کلو گرام افیون بھی ضبط کی گئی۔لاہور میں پولیس نے 10,400 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور 10,000 سے زائد مقدمات درج کیے۔ پولیس نے نشے کے عادی 1,283 افراد کو علاج معالجے کے لیے بحالی مراکز میں داخل کرایا تاکہ ان کی مکمل بحالی ممکن ہو سکے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف اسپیشل آپریشنز اگلے سال بھی جاری رہیں گے تاکہ پنجاب کو منشیات کی لعنت سے پاک کیا جا سکے۔پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے استعمال کی روک تھام میں پولیس کا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں