40

منشیات کا دھندہ روکنے کی کوشش پر زمیندارقتل

ساہیوال (بیوروچیف) نواحی چک 48 جی ڈی میں منشیات کے دھندہ سے روکنے کی رنجش پر ایک زمیندار حسن علی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ ملزموں کی فائرنگ سے اس سے قبل ایک راہ گیر عورت رنگلاں بھی گولی لگنے سے شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق اسی چک کے زمیندار اللہ یار کے بیٹے حسن علی نے منشیات کا کاروبار کرنے والے گروہ کو پولیس کی آمد پر ان کے گھروں کی چھتوں سے گزرنے سے روکا لیکن ملزموں نے حسن علی کے بھائی کو گولی مار دی جو پنچائیت نے صلح کروادی اور ملزموں نے ساڑھے تین لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کیا۔ گزشتہ روز ملزموں کو پھر مقتول پارٹی نے ان کے گھروں کی چھتوں پر بھاگنے سے روکا تو ساجد، عابد، خالد، شاہد وغیرہ نے فائر نگ کر کے حسن علی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں