منشیات کا ڈیلر خاتون سمیت گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سرگودھا روڈ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی ‘ تھانہ سر گودھا روڈ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ڈیلرز بلال اور شگفتہ بی بی کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضے سے 30کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔ ملزمان مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے ۔ ملزمان سے بیک ٹریک سورسز کے بارے انٹیروگیشن کی جارہی ہے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔ قائم مقام سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں