منشیات کے 2سمگلر گرفتار،بڑی مقدار میں چرس برآمد

اوکاڑا (نامہ نگار)اوکاڑا پولیس نے منشیات کے دو سمگلروں کو گرفتار کر کے ان سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی رینالہ خورد کو اطلاع ملی کہ منشیات کا سمگلر بھاری مقدار میں چرس لیکر شہر میں سپلائی کے لئے آرہا ہے جس پر ایس ایچ اور ارسلان اعظم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کر کے ضلع قصور کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش عثمان رشید ولد خوشی محمد سے 11کلو چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کر لیا ہے جبکہ تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے ایس ایچ او انسپکٹر اطہر رشید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر اوکاڑہ کے نواحی قصبہ 2ڈی راجوال کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش محمد شفیع ولد محمد حنیف سے 1کلو 640گرام چرس برآمد کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات در ج کر لئے ہیں۔#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں