12

منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے مانیٹرنگ سخت کی جائیگی،کمشنر سرگودھا

سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کے ای بز پنجاب پورٹل، سٹی بیوٹیفکیشن پلان اور ماڈل ریڑھی بازار کے منصوبوں پر تفصیلی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر سرگودہا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق تمام محکمے ای بز پنجاب پورٹل پر شہری سہولت کے منصوبوں سے متعلق درخواستوں کی بروقت کارکردگی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بز پنجاب پورٹل شہریوں کے مسائل کے فوری حل اور سروس ڈیلیوری میں شفافیت کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع بھکر میں ای بز پنجاب پورٹل باقاعدہ فعال کر دیا گیا ہے اور چار درخواستیں وصول ہو چکی ہیں۔ ضلع خوشاب میں بھی اس ضمن میں پیش رفت جاری ہے۔ ضلع میانوالی میں تین پٹرول پمپس کے کیسز ای بز پورٹل کے ذریعے منظور کیے گئے ہیں جبکہ سرگودہا میں میونسپل کارپوریشن کے لینڈ کنورڑ ن سے متعلق درخواستوں پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔سٹی بیوٹیفکیشن پلان کے حوالے سے بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق سرگودہا ڈویژن کے تمام اضلاع میں ایک ایک منتخب شہری علاقے کو ماڈل بیوٹیفکیشن ایریا کے طور پر ترقی دی جا رہی ہے۔اسی طرح نئے ماڈل ریڑھی بازاروں کے قیام اور پہلے سے فعال ریڑھی بازاروں میں سہولیات کے اضافے اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں