منصورآبادمیں150روپے کی خاطر والدین کا اکلوتا بیٹا قتل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ منصورآباد کے علاقہ روضہ پارک میں ڈیڑھ سو روپے کی خاطر مسلح افراد نے سنوکر کلب کے مالک کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ارسلان شفیق نے روضہ پارک گلی نمبر17 میں پہلوان سنوکر کلب بنا رکھا تھا، جہاں پر نوجوان سنوکر گیم کھیلتے تھے اور گزشتہ روز کیف نامی ملزم بھی سنوکر کھیلنے آیا تو گیم میں شکست ہونے پر اس سے ڈیڑھ سو روپے لینے تھے تو سنوکر مالک ارسلان شفیق نے رقم کا تقاضا کیا تو ان میں تلخ کلامی ہو گئی تو ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کو بلا لیا تو بات تلخ کلامی سے بڑھ کر گالم گلوچ تک پہنچی تو ملزم کیف نے فائرنگ کر کے ارسلان شفیق کو بری طرح زخمی کر دیا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں