منصوعی مہنگائی روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ ٹوبہ متحرک

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر مصنوعی مہنگائی کو روکنے اور عوام کو مقرر کردہ نرخوں پر اشیا خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ضلع بھر میں انسپیکشنز کر رہے ہیں۔ اس دوران سرکاری طور پر جاری کردہ نوٹیفائیڈ ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا کی فروخت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف بازاروں اور تجارتی مراکز کا دورہ کیا اور نرخوں کی خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں کیخلاف کارروائی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں