منفرد کردار ادا کرنے کیلئے کوشاں رہتی ہوں’ نور ظفر خان

لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نور ظفر خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نور ظفر خان نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سیاہ لباس پہنے سفید پھول تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس کررہے ہیں۔انہوں نے مداحوں کی جانب سے خوبصورت قرار دیا جارہا ہے۔اس سے قبل انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ سال میں ایک ہی ڈرامہ کرتی ہوں لیکن پلان نہیں ہوتا کہ ایک ہی ڈرامہ کرنا ہے بس کچھ ہوتا یوں ہے کہ اسکرپٹ سال میں ایک ہی پسند آتی ہے۔ میزبان نے پوچھا کہ اسکرپٹ میں ایسا کیا تلاش کرتی ہیں جو مل نہیں رہا، نور ظفر کا کہنا تھا کہ میں بس کوشش کرتی ہوں کہ جو کردار میں نے پہلے ادا کیا اس سے کچھ مختلف کروں۔میزبان کا کہنا تھا کہ کبھی ایسا ہوا ہے کہ اسکرپٹ آپ کے لیے آیا اور پسند بڑی بہن سارہ کو آگیا یا پھر اسکرپٹ سارہ خان کے لیے آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں