34

منفی سرگرمیوں میں ملوث ٹک ٹاکر ز کیخلاف آپریشن شروع

لاہور(بیوروچیف)عوام میں منفی خبروں کے ذریعہ خوف و ہراس پھیلانے والے ٹک ٹاکرز کیخلاف ملک گیر آپریشن شروع کردیا گیا ہے’ لاہور میں تو سی آئی اے چوہنگ پولیس نے ٹک ٹاکر گینگ کے سرغنہ عثمان اور اسکے ساتھی ریان کو گرفتار کرکے دیگر ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔ڈی ایس پی چوہنگ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان ٹک ٹاک سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کی ویڈیو بنا کر عوام میں خوف و ہراس پھیلاتے تھے اور منفی خبروں کی تشہیر کرتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں