24

منٹگمری بازار میں پارکنگ لائنیں لگانے کا فیصلہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منٹگمری بازار کے تاجروں نے ہمیشہ انتظامیہ کیساتھ بھرپور تعاون کیا ہے’ انجمن تاجران منٹگمری بازار کے عہدیدار ٹریفک سرکل آفیسرDSP خالد علیم کے مشکور ہیں جنہوں نیمنٹگمری بازارمیں ٹریفک کے مسائل حل کیلئے پارکنگ لائنیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے’ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران منٹگمری بازارکے صدر ‘ وائس چیئرمین سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) حافظ طاہر جمیل’ جنرل سیکرٹری رانا عاصم بابر و دیگر عہدیداروں نے کیا’ اس موقع پر ٹریفک سرکل آفیسرDSP خالد علیم ‘ ٹریفک انسپکٹر مدثر نیازی’ نوید الرحمن ‘ انجمن تاجران منٹگمری بازارکے سینئر نائب صدر ملک منیر’ سینئر وائس چیئرمین ملک جمیل’ فنانس سیکرٹری رانا شہباز’ رانا اصغر’ ماجد علی’ شیخ اعجاز’ میاں فاروق’ مہر سعید کے علاوہ منٹگمری بازارکے دکانداروں کی کثیر تعداد موجود تھی’ حافظ طاہر جمیل’ رانا عاصم بابر نے ٹریفک سرکل آفیسرDSP خالد علیم اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے منٹگمری بازار میں ٹریفک کے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا’ انہوں نے کہا کہ بے ہنگم ٹریفک نے منٹگمری بازار کا حسن تباہ کر دیا ہے’ انہوں نے DSP ٹریفک کو یقین دلایا کہ ہم جلد چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیروٹو سے ملاقات کر کے آپ کی موجودگی میں بازار میں پارکنگ لائنیں لگوائیں گے’ اس موقع پر DSP ٹریفک خالد علیم نے کہا کہ منٹگمری بازار میں پارکنگ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے’ منٹگمری بازار کی انجمن تاجران کے منتخب نمائندوں کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ آج سے ہی غلط پارکنگ کے خلاف آپریشن شروع ہو گا اور غلط پارکنگ کرنیوالوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے’ انہوں نے کہا کہ بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے سنگل لائن لگائی جائے گی’ اس سنگل لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے سخت کاروائی ہو گی’ غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے یہاں پر پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے’ بے ہنگم ٹریفک نے منٹگمری بازار کا حسن تباہ کر دیا ہے’ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ چند ہی دنوں میں ہم منٹگمری بازار کی خوبصورتی واپس لائیں گے اور پارکنگ لائن کی پابندی کروائیں گے’ میری منٹگمری بازار کے تاجروں سے اپیل ہے کہ آپ بھی ذمہ دار تاجر اور شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اپنی دکانوں کے سامنے غلط پارکنگ نہ ہونے دیں’ اس سے ناصرف آپ کا بازار خوبصورت ہوگا بلکہ آپ کا کاروبار بھی پھلے پھولے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں