منٹگمری بازار گائیاں والی گلی نمبرخطرناک بوسیدہ عمارت کو مسمار کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران گلی نمبر6-5-4 منٹگمری بازار (سکا گروپ) کے صدر میاں بلال نے کہا ہے کہ منٹگمری بازار گائیاں والی گلی میں 40 برس سے بند پرانی بوسیدہ ڈبل سٹوری عمارت میں دراڑیں پڑ چکی ہیں’ اینٹیں چور چور ہو کر گررہی ہیں’ عمارت کے دونوں اطرا ف کے دکاندار اور کسٹمر زمین بوس ہونے کے ڈر سے خوفزدہ ہیں ‘ اس سے قبل ستیانہ روڈ گلی نمبر9 میں بھی بوسیدہ عمارت گرنے سے کافی جانی و مالی نقصان ہو چکا ہے’ ہماری میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی چیف آفیسر محترمہ عظمت فردوس سے ہمدردانہ اپیل ہے کہ خدارا منٹگمری بازار گائیاں والی گلی کا ہنگامی دورہ کریں اور اس گرنے کی قریب بوسیدہ عمارت کا مشاہدہ کریں اور اس عمارت کے مالکان کو ڈھونڈ کر ان سے یہ عمارت مسمار کروائیں تاکہ منٹگمری بازار گائیاں والی گلی کے لوگ اس خوف سے آزاد ہوسکیں’بارش کے دنوں میں اس عمارت کی چھتیں لیک ہونے سے پانی عمارت کی بنیادوں میں جاتا ہے جس کی وجہ سے اردگرد کی دکانوں کے بھر گرنے کا خطر لاحق ہو گیا ہے’ ہماری کمشنر فیصل آباد محترمہ مریم خان’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر’ میونسپل کارپوریشن کی ڈپٹی چیف آفیسر محترمہ عظمت فردوس اور بلڈنگ برانچ کے ذمہ داران سے اپیل ہے کہ منٹگمری بازار گائیاں والی گلی میں 40 برس سے بند پرانی بوسیدہ عمارت کو مسمار کروا کر لوگوں کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں