منڈی صادق میں معروف کمپنیوں کے نام پر جعلی موبائل آئل کی فروخت

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)معروف کمپنیوں کے نام پر جعلی موبل آئل کی فروخت عام۔ہر عام شہری اور زمیندار طبقہ اس جعل سازی سے متاثر ہو رہا ہے ڈپٹی کمشنربہاول نگر فوری طور پر ڈی او انڈسٹریز کو متحرک کریں۔منڈی صادق گنج میکلوڈ گنج اور منچن آباد میں معروف کمپنیوں کے نام پر روزانہ لاکھوں روپے کا جعلی موبی آئل تیار ہونے لگا شہریوں کی گاڑیاں اور زرعی مشینری ناکارہ ہونے لگی گاڑیوں اور موٹرسائیکلز اور زرعی مشینری کے انجن ناکارہ ہونے سے شہری پریشان ہیں ناقص اور دو نمبر موبائل آئل کے کھلے ڈرم سستے داموں خرید کر بڑی کمپنیوں کے نام کے سٹیکر سیل لیبل اور ڈبے تیار کروا کر مارکیٹوں میں زیادہ منافع پر دکانداروں کو فروخت کر رہے ہیں سات سو ایم ایل آٹھ سو ایم ایل اور زرعی مشینری کے لئے چار لیٹر پیکنگ میں دو نمبر اور جعلی موبائل آئل آرڈر دیکر نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنی کی پیکنگ کروا سکتے ہیں ناقص اور غیر میعاری موبل آئل پر نیشنل و ملٹی نیشنل کمپنیوں کے لیبل لگا کر شہریوں کو دھوکہ دہی سے لوٹا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں