منڈی صادق گنج(نامہ نگار)سرقہ مویشیاں کا گروہ ٹریس پولیس کی کاروائی ندارد’مقامی افراد گروہ ٹریس کرنے کے20روز بعد مقامی پولیس سے مایوس ہو کر ڈی ایس پی منچن آباد کے پیش ہو گئے’موضع گولو والہ میں گزشتہ کئی ماہ سے سرقہ مویشیاں کی وارداتیں تسلسل سے جاری تھیں جس میں مختلف افراد کے تقریبا40لاکھ مالیت کے16کے قریب مویشی اب تک سرقہ ہو چکے تھے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ہیومن انٹیلی جنس استعمال کرتے ہوئے ایسی کال ریکارڈنگز حاصل کر لیں جس سے سرقہ مویشیاں میں ملوث 7 سے 8 رکنی گروہ بینقاب ہو گیا محمد جمیل محمد احمد محمد اجمل شہزاد احمد محمد افضل کی جانب سے پولیس کو قانونی کاروائی کے لئے دی جانے درخواستوں کے بعد گروہ کے کچھ افراد نے مل کر دو متاثرین کو مویشی واپس کئے کچھ سے باقاعدہ تحریری معاہدے کئے اور دیگر متاثرین سے مویشی واپسی کے وعدے کئے لیکن بعد ازاں انکاری ہو گئے متاثرین کے بارہا اصرار پر بھی پولیس نے 20 روز تک کوئی خاطرخواہ کاروائی نہ کی تو محمد جمیل محمد احمد محمد اجمل شہزاد احمد محمد افضل سمیت تقریبا 12 متاثرین نے ڈی ایس پی منچن آباد محمد اسلم کے پیش ہو کر انہیں حالات و واقعات سے آگاہ کیا جس پر ڈی ایس پی منچن آباد محمد اسلم نے فوری طور پر ایس ایچ او تھانہ منڈی صادق گنج عدنان بھٹی کو سرقہ مویشیاں میں ملوث اس گروہ کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے احکامات جاری کئے اور متاثرین سے وعدہ کیا کہ ان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
2