منڈی صادق گنج(نامہ نگار)پانی کے بلوں کی مد میں بقایاجات ڈیڑھ کروڑ ہو گئے’ بقایاجات کی ریکوری میں تیزی لانے کے لئے ڈسٹرکٹ فنانس آفیسر اور ڈسٹرکٹ ریگولیشن آفیسر کا دورہ’ 2018 میں اربن یونین کونسل منڈی صادق گنج کے شہریوں کے ذمے پانی کے بل کی مد 40 لاکھ کے بقایاجات تھے جو کہ اب بڑھ کر ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر گئے ہیں 2300 کے قریب واٹر کنکشن ہیں جن کے ذمے بقایاجات کی مد میں ڈیڑھ کروڑ کے واجبات ہو چکے ہیں جس پر ڈی ایف او اور ڈی او آر کی جانب سے ان واجبات کی ریکوری کے لئے باقاعدہ لائحہ عمل بنا کر اس پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے احکامات دئیے گئے ذرائع کے مطابق شہر میں بڑی تعداد میں پانی کے بوگس کنکشنز ہیں جن کے تدارک کے لئے کئی ماہ قبل دوبارہ سے سروے کر کے بوگس کنکشنز کی لسٹیں تیار کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے جس پر تاحال عمل درآمد نہ ہو سکا۔
23