منڈی صادق گنج سٹی میں آئس کے نشے کا دھندہ کھلے عام جاری

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)شہر میں آئس کے نشے کا دھندہ کھلے عام جاری۔آئس کے نشے سے متاثرہ کئی نوجوان موت کا شکار ہو چکے کئی گھرانے اجڑ گئے ڈی پی او بہاول نگر کاروائی کریں شہری۔آئس کا نشہ کرنے والے نوجوانوں کا آئس کا نشہ کرنے کے بعد مسلسل جاگتے رہنے کی وجہ سے منڈی صادق گنج اور گردونواح میں آئس کا نشہ جاگو کے منفرد نک نیم سے مشہور ہے آئس المعروف جاگو کی فروخت کا مکروہ دھندہ کھلے عام جاری ہے آئس کے اس طرح کھلے عام دستیاب ہونے کے باعث نوجوان تیزی سے اس کا شکار ہو رہے ہیں آئس کے نشے سے متاثرہ نوجوان بہت جلد جان کی بازی ہار جاتے ہیں آئس کے نشے کی لت کا شکار نوجوان چوری اور دیگر جرائم کر رہے ہیں شہریوں کا کہنا کہ پولیس کی جانب سے آئس پکڑے جانے پر بھی آئس کی بجائے شراب یا دیگر منشیات کے معمولی نوعیت کے پرچے دینے کی روایت بھی ختم ہونی چاہئے شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ ڈی پی او بہاول نگر آئس المعروف جاگو کی اس طرح کھلے عام فروخت کیخلاف سخت کاروائی کیلئے موثر اقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں