منڈی صادق گنج (نامہ نگار) شہر میں منشیات کا دھندہ کھلے عام جاری، شہر کے مرکزی چوک میں منشیات کے بڑے ڈیلرز کی اپنے ایجنٹوں کے ذریعے منشیات فروشی ۔ شہر میں منشیات کا مکروہ دھندہ کھلے عام جاری ہے چرس افیون شراب کے ساتھ ساتھ ہیروئین بھی کھلے عام نوجوانوں کو فروخت کی جا رہی ہے منشیات کی لت میں مبتلا نوجوان مجبور ہو کر اس لت کو پورا کرنے کیلئے چوریوں اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہو رہے ہیں منشیات کے دھندے میں ملوث بڑے ڈیلرز کے خلاف کاروائی نہ ہونے کے سبب ان ڈیلرز نے شہر کے مرکزی میں بھی اب اپنے ایجنٹوں کے ذریعے سے کھلے منشیات فروشی شروع کر دی چرس افیون شراب اور ہیروئین کے اس طرح کھلے عام دستیاب ہونے سے نوجوانوں کی مزید تعداد اس کا تیزی سے شکار ہو رہی ہے شہریوں نے ڈی پی او بہاول نگر سے شہر منشیات کی اس طرح کھلے عام فروخت پر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
43