17

منڈی صادق گنج میں اربن یونین کونسل کی کتے مار مہم تنقید کی زد میں

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)منڈی صادق گنج میں اربن یونین کونسل کی جانب سے شروع کی گئی کتے مار مہم شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مہم محض کاغذی کارروائی اور فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گئی ہے جبکہ شہر کے اندر آوارہ کتوں کی تعداد بدستور خطرناک حد تک موجود ہے ذرائع کے مطابق اربن یونین کونسل کے عملے نے شہر کے اندر مثر کارروائی کرنے کے بجائے گرد و نواح کے دیہاتوں سے کتے مار کر ان کی تصاویر بنوائیں اور کارکردگی ظاہر کی، جبکہ اصل مسئلہ یعنی شہر کی گلیوں، بازاروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف آوارہ کتوں کی بھرمار کو نظرانداز کر دیا گیا۔اسی ناقص حکمت عملی کا نتیجہ اس وقت سامنے آیا جب شہر میں بوائز کالج کے قریب ریڈنگ کے لیے آئے میپکو کے میٹر ریڈر پر آوارہ کتے نے حملہ کر دیا کتے کے کاٹنے سے میپکو سب ڈویژن منڈی صادق گنج میں تعینات میٹر ریڈر محمد احمد شدید زخمی ہو گئے واقعے کے فوری بعد انہیں ویکسینیشن اور طبی امداد کے لیے آر ایچ سی منتقل کر دیا گیا واقعے کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے والدین کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کے اطراف آوارہ کتوں کی موجودگی بچوں اور اساتذہ کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں