48

منڈی صادق گنج میں بی آئی ایس پی کی امدادی رقوم میں کھلے عام کٹوتی

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)بی آئی ایس پی کی امدادی رقوم میں کھلے عام کٹوتی جاری، بی آئی ایس پی کی جانب سے بلیک لسٹ افراد ادائیگی مرکز پر چھائے ہوئے ہیں اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد کاروائی کریں،بی آئی ایس پی کی امدادی رقم کی تقسیم کے لئے گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول بوائز میں بنائے جانے والے سائیڈ کیمپ پر مستحق خواتین کو دی جانے والی امدادی رقم سے ایک ہزار سے لے کر پندرہ سو روپے تک کی کٹوتی کھلے عام کی جا رہی ہے سنٹر پر نو ایجنٹ ہیں جن میں سے اکثریت گزشتہ ادائیگیوں میں کٹوتیوں کے حوالے سے بری طرح بدنام ہیں جبکہ بی آئی ایس پی کی جانب سے بلیک لسٹ افراد نے ایڈیشنل ڈائریکٹر بی آئی ایس پی منچن آباد کی ملی بھگت سے اپنے رشتے داروں کے نام پر ڈیوائسز لے کر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں یہی بلیک لسٹ افراد بی آئی ایس پی منچن آباد کے دفتر سے آئے ملازمین کے ساتھ سائیڈ کیمپ پر ہی کھانے کھا رہے ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں