80

منڈی صادق گنج میں سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات جاری

منڈی صادق گنج (نامہ نگار) سرکاری اراضی پر غیرقانونی تعمیرات جاری۔ شہر میں مختلف مقامات پر سرکاری اراضی پر جعلی اور بوگس ریکارڈ کے ذریعے سے رہائشی و کمرشل غیرقانونی تعمیرات جاری ہیں جن کے لئے باقاعدہ کسی قسم کا این او سی موجود نہیں ہے اربن یونین کونسل منڈی صادق گنج کے ملازمین اور ضلع کونسل بہاول نگر کے افسران کی ملی بھگت سے شہر میں موجود سرکاری پلاٹس پر غیرقانونی تعمیرات کو تحفظ دیا جا رہا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاول نگر سے فوری طور پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں