13

منڈی صادق گنج میں سرکاری رہائشی پراپرٹیز کی غیر قانونی کمرشلائزیشن

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)سرکاری رہائشی پراپرٹیز کی غیرقانونی کمرشلائزیشن میں تاحال کوئی کاروائی نہ ہوئی۔ متعلقہ افسران نے مافیا کو نوازنے کیلئے متعلقہ قوانین سے پوری انحراف کرتے ہوئے حکومت پنجاب کے اختیارات بھی استعمال کر ڈالے۔شہر میں سینکڑوں سرکاری رہائشی پلاٹس کی غیرقانونی کمرشلائزیشن میں اختیارت کے غلط استعمال کی اعلی ترین مثال قائم کر دی چیف آفیسر ضلع کونسل بہاول نگر ڈسٹرکٹ ریگولیشن آفیسر ضلع کونسل بہاول نگر چیف آفیسر اربن یونین کونسل اور کلرکس لینڈ برانچ نے دیگر تمام قوانین کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کے اختیارات بھی یک جنبش قلم میں استعمال کر لئے شہریوں کی جانب سے سرکاری رہائشی پلاٹس کے غیرقانونی کمرشل استعمال کیخلاف شکایات پر سرکاری رہائشی پلاٹس کو ان کی سٹیٹس کے مطابق استعمال اور محتسب اعلی کی ہدا یا ت کے باوجود ان کا رہائشی استعمال یقینی بنانے کی بجائے ان سینکڑوں رہائشی پلاٹس کو غیرقانونی طور پر کمرشل کر دیا اس غیرقانونی عمل میں پاکستان پراپرٹی ایکٹ 2002،پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2019، پاکستان لینڈ ایکٹ1905، پنجاب ڈویلپمنٹ اتھا ر ٹی ایکٹ 1976کی شدید ترین خلاف ورزی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں