15

منڈی صادق گنج میں میڈیکل سٹور نوعمر لڑکے شہریوں کے علاج معالجہ میں مصروف

منڈی صادق گنج (نامہ نگار)نو عمر لڑکے میڈیکل سٹورز پر شہریوں کا علاج کرنے لگے۔ انجکشن اور ڈرپس بھی لگا رہے ہیں غلط انجکشن لگنے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیلتھ افسران اور ڈرگ انسپکٹر خاموش۔منڈی صادق گنج سمیت میکلوڈ گنج اور منچن آباد سمیت گردونواح میں موجود میڈیکل سٹوروں پر کم عمر لڑکے شہریوں کا علاج کرنے میں مصروف ہیں میڈیکل سٹور مالکان نے دو سے تین سو روپے روزانہ کی بنیاد پر نوعمر لڑکے رکھ لیتے ہیں جن سے کچھ روز بعد ان میڈیکل سٹورز پر آنیوالے مریضوں کو انجکشنز اور ڈرپس بھی لگوائی جاتی ہیں زیادہ تر میڈیکل سٹوروں پر کوالیفائیڈ پرسنز سرے سے موجود ہی نہیں ہوتے تو یہ نو عمر لڑکے مریضوں کو ادویات بھی تجویز کرنے لگتے ہیں شہریوں کا بلڈ پریشر اور شوگر تک ان نوعمر لڑکوں سے چیک کروائی جاتی ہے منڈی صادق گنج شہر میں غلط انجکشن لگنے کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں جبکہ محکمہ ہیلتھ کے افسران اور ڈرگ انسپکٹر ایسے میڈیکل سٹورز مالکان کیخلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں ڈپٹی کمشنر بہاول نگر اس پر فوری کاروائی عمل میں لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں