6

منڈی صادق گنج میں واپڈا کے جگاڑ شہریوں کی زندگیوں کیلئے خطرے

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)واپڈا کا جگاڑ سینکڑوں شہریوں کی زندگیاں خطرے میں’ گھروں کے اوپر سے گزرنے والی 11kvکی مین کیبل باریک تار کے آسرے پر خطرے سے آگاہ ہونے کے باوجود ایس ڈی او واپڈا خاموش۔ واپڈا سب ڈویژن منڈی صادق گنج میں تعینات ایس ڈی او کی نااہلی اور بد انتظامی عروج پر جا پہنچی ہے شہر کو بجلی کرنیوالی 11kvکی مین لائن کی کیبل گزشتہ رات ٹوٹ گئی تھی اس سے قبل بھی یہ تار کئی بار گھروں کے اوپر گر چکی ہے مین کیبل کا ہول کے اوپر باقاعدہ باندھنے والا سامان موجود نہ ہونے کے سبب واپڈا ملازمین نے جگاڑ لگاتے ہوئے اس مین کیبل کو باریک تار کے ساتھ باندھ کر مین سپلائی بحال کر دی ملازمین کا کہنا تھا کہ افسران ہمیں سامان دیں تو کیبل باقاعدہ طریقے سے پول پر فٹ کریں ایک معمولی تار کے آسرے پر 11kvکی یہ تار متعدد گھروں کے اوپر سے گزر رہی ہے جن میں سینکڑوں شہری رہ رہے جنہیں کسی بھی وقت اس کیبل کے ٹوٹنے سے کسی ناگہانی آفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے سب ڈویژن میپکو منڈی صادق گنج میں تعینات ایس ڈی او نے صورتحال سے آگاہ ہونے کے باوجود اس پر کوئی کاروائی نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں