منڈی صادق گنج میں چائنہ میڈپٹاخوں کی کھلے عام فروخت

منڈی صادق گنج (نامہ نگار)شب برات کی آمد چائنہ پٹاخوں کا کھلے عام فروخت۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت پابندی کے باوجود مین بازار اور گلی محلوں میں چائنہ پٹاخوں کی کھلے عام فرو خت۔شہر میں ہر طرف وقفوں کے ساتھ پٹاخو ں کی آوازسنائی دیتی ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ شب برات کی آمد ہے چائنہ پٹاخوں کی ایسی قسم فروخت کی جا رہی ہے جس میں دھماکے کی شدت اور آواز کو بڑھانے والا کیمیکل زیادہ استعمال ہو نے سے اس کے چلنے پر دھماکے کی شدت اور آواز بہت زیادہ ہوتی ہے جس سے گھروں میں بیٹھے بزرگ اور خواتین شدید متاثر ہوتے ہیں خاص کر شام کے بعد مین روڈز پر اور گلی محلوں میں آنے جانے والی شہری ان پٹاخوں سے شدید متاثر ہوتے ہیں چائنہ پٹاخوں کی ڈبی مین بازار سمیت گلی محلوں کی دوکانوں پر 50 سے 60 روپے میں عام دستیاب ہے مین بازار میں دوکانداروں نے شب برات پر فروخت میں تیزی کے پیش نظر سینکڑوں کارٹون چائنہ پٹاخوں کے سٹاک کر رکھے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی پی او بہاول نگر فوری طور پر پولیس کو متحرک کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں