منڈی صادق گنج میں کھلے عام آئس کے نشے کا دھندہ

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)شہر میں آئس کے نشے کا دھندہ کھلے عام جاری’کچی آبادی کے رہائشی 30سالہ نوجوان کی آئس کے سبب موت ڈی پی او بہاول نگر کاروائی کریں شہری’آئس کا نشہ کرنے والے نوجوانوں کا آئس کا نشہ کرنے کے بعد مسلسل جاگتے رہنے کی وجہ سے منڈی صادق گنج اور گردونواح میں آئس کا نشہ جاگو کے منفرد نک نیم سے مشہور ہے آئس المعروف جاگو کی فروخت کا مکروہ دھندہ کھلے عام جاری ہے آئس کے اس طرح کھلے عام دستیاب ہونے کے باعث نوجوان تیزی سے اس کا شکار ہو رہے ہیں آئس کے نشے کی لت کا شکار نوجوان چوری اور دیگر جرائم کر رہے ہیں شہریوں نے آئس کے نشے کی لت میں مبتلا کچی آبادی کے 30 سالہ نوجوان کی ہلاکت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئس پکڑے جانے پر بھی آئس کی بجائے شراب یا دیگر منشیات کے معمولی نوعیت کے پرچے دینے کی روایت بھی ختم ہونی چاہئے شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ ڈی پی او بہاول نگر آئس المعروف جاگو کی اس طرح کھلے عام فروخت کے خلاف سخت کاروائی کے لئے موثر اقدامات کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں