2

منڈی صادق گنج میں کھلے مین ہولز پر ڈھکن رکھنے کا جعلی فوٹو سیشن

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)سپیشل برانچ کی شکایات جعلی فوٹو سیشن افسران کو بھجوا دیا گیا۔ صرف 4سلیبوں سے 45شکایات کا فوٹو سیشن کر کے افسران کو بیوقوف بنا دیا گیا افسران فوری دورہ کر کے صورتحال دیکھیں۔گزشتہ کچھ روز قبل لودھراں میں بچے کے مین ہول میں گرنے کے واقعہ کے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں کھلے مین ہول پر ڈھکن لگائے جانے کے احکامات جاری ہوئے اور سپیشل برانچ کو ایسے مقامات کی نشاندہی کرنے کا ٹاسک دیا گیا اربن یونین کونسل منڈی صادق گنج میں سپیشل برانچ کی جانب سے سیوریج نالے سمیت 45کے قریب ایسی مقامات کی نشاندہی کی گئی جہاں ڈھکن اور سلیب رکھے جانے ضروری تھے چیف افیسر ضلع کونسل بہاول نگر کی جانب سے چیف آفیسر اربن یونین کونسل منڈی صادق گنج کو اس پر فوری عمل درامد کرنے کے احکامات جاری کئے گئے لیکن ان شکایات پر باقاعدہ عمل درآمد کی بجائے صرف 4 سلیبیں لے کر کسی بھی مین ہول اور سیوریج نالے کے اوپر رکھی جاتیں اور فوٹو سیشن کے بعد وہاں سے اٹھا لی جاتیں اور اسی طرح مزید اگے شجایات والی جگہ پر رکھ کر فوٹو سیشن کر کے اٹھا لی جاتیں دو دن تک انہیں 4سلیبوں کیساتھ فوٹو سیشن کر کے بالآخر وہ 4سلیبیں بھی واپس دفتر لے جا کر رکھ دی گئیں کاری اڈہ تا ہسپتال چوک ہسپتال روڈ محلہ غزنوی محلہ نوری سمیت دیگر مقامات پر سیوریج سمیت سیوریج نالے نشاندہی والے مقامات پر سے تاحال کھلے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں