منڈی صادق گنج میں گندم کی ذخیرہ اندوزی عروج پر،انتظامیہ نے چپ سادھ لی

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)گندم کی ذخیرہ اندوزی پر کاروائیاں ندارد۔اربوں روپے کی گندم گوداموں اور ڈیروں پر سٹاک اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد پیرا فورس اور دیگر ادارے کوئی کاروائی نہ کر سکے۔اندرون شہر تمام مین روڈز کے اطراف میں بنے گوداموں اور دیہاتوں میں ڈیروں پر گندم کے بڑے بڑے سٹاک تاحال موجود ہیں حکومت پنجاب کی واضح ہدایات کے باوجود گندم کا اس طرح کھلے عام سٹاک ذخیرہ اندوزی آرڈینس کی کھلے عام خلاف ورزی ہے حکومت پنجاب کی طرف سے گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت احکامات جاری ہونے کے باوجود تاحال منڈی صادق گنج میکلوڈ گنج اور منچن آباد میں اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد پیرا فورس سمیت کسی دیگر ادارے کی جانب سے تاحال کوئی کاروائی سامنے نہ آسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں