2

منڈی صادق گنج میں ہیروئن و آئس کا دھندہ جاری

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)شہر میں ہیروئین اور آئس کا دھندہ کھلے عام جاری ‘ ہیروئین اور آئس فروشوں کی متعدد بار نشاندہی کی گئی لیکن کاروائی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ڈی پی او بہاول نگر کاروائی کریں شہری’ منڈی صادق گنج اور گردونواح میں ہیروئین اور آئس کی فروخت کا مکروہ دھندہ کھلے عام جاری ہے ہیروئین کے اس طرح کھلے عام دستیاب ہونے کے باعث نوجوان تیزی سے اس کا شکار ہو رہے ہیں ہیروئین کے نشے کی لت کا شکار نوجوان چوری اور دیگر جرائم کر رہے ہیں منڈی صادق گنج میں ہیروئین اور آئس کی فروخت کا نیٹ ورک اس قدر مضبوط ہو چکا ہے کہ یہاں سے دیگر شہروں کو بھی ہیروئین اور آئس سپلائی کی جا رہی ہے جبکہ پولیس ہیروئین اور آئس کی بڑی مقدار نہ پکڑے جانے کی وجہ سے ان ہیروئن اور آئس فروشوں کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے شہریوں نے ڈی پی او بہاول نگر سے مطالبہ کیا ہے کہ ہیروئین اور آئس کی اس طرح کھلے عام فروخت کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں