12

منڈی صادق گنج میں LPGمافیا کا راج،شہری لٹنے پر مجبور

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)گیس کے ریٹ پر تحصیل و ضلعی انتظامیہ سمیت پیرا فورس بھی خاموش ‘ایل پی جی مافیا کھلے عام گیس100 روپے مہنگی بیچ رہا ہے کوئی ادارہ بھی انہیں کنٹرول کرنے سے قاصر شہری لٹنے ہر مجبور’گیس ما فیانے کھلی گیس 300روپے کلو اور گھریلو سلنڈر 3 ہزار سے 32سو کا فروخت ہو رہا ہے اوگرا کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد ناممکن۔ کھلی گیس فروخت کرنے والا مافیا تحصیل و ضلعی انتظامیہ سے بھی طاقت ور ہو چکا ہے اوگرا کی جانب سے ماہ اکتوبر کیلئے 11کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت2527 روپے اور کھلے گیس کا ریٹ 214روپے فی کلو مقرر کیا ہے منڈی صادق گنج میکلوڈ گنج اور منچن آباد میں کھلی گیس کا کاروبار کرنیوالے مافیا نے اپنی مرضی کے ریٹس شہریوں پر مسلط کر رکھے ہیں کھلی گیس 214روپے کی بجائے 300روپے کلو اور گھریلو سلنڈر 2527کی بجائے 3200 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے گردونواح کے دیہاتوں میں کھلی گیس 350 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے تحصیل اور ضلع میں تعینات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات رکھنے والے افسران دفاتر تک محدود اور فرضی کاروائیوں سے سب اچھا کی رپورٹ کی جا رہی ہے اگر کبھی کسی افسر نے آنا بھی ہو تو اس کی پہلے سے اطلاع کر دی جاتی ہے جس پر گیس مافیا پہلے ہی دوکانیں بند کر دیتی ہے جس سے شہریوں کی مشکلات میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے دوسری جانب پیرا فورس بھی گیس کے ریٹ جو کنٹرول کے لئے کوئی کارروائی نہ کر سکی محمد عمران ناصر احمد اور جاوید علی کا کہنا ہے کہ جو انتظامیہ صرف ایک گیس کا ریٹ کنٹرول نہیں رکھ سکتی اس سے مصنوعی مہنگائی کیا کنٹرول ہو گی اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد اور ڈپٹی کمشنر بہاول نگر اور ڈسٹرکٹ انچارج پیرا فورس فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے گیس کی سرکاری نرخوں پرفروخت کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں