2

منڈی صادق گنج کے اندرون شہر عرصہ دراز سے گندے پانی کے جوہڑ

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)اندرون شہر عرصہ دراز سے گندے پانی کے جوہڑ،آبادی کے اندر گندے پانی کے جوہڑ چھ ماہ سے بھی زائد عرصہ ہو چکا متعدد بار ڈیزل اور مشینری کی مد میں جعلی بلنگ ،اندرون شہر مختلف گلی محلوں اور میں روڈ کے ساتھ بھی عرصہ دراز سے گندے پانی کے جوہڑ موجود ہیں کئی مقامات پر گندے پانی کے یہ جوہڑ چھ ماہ اور بعض اس سے بھی زائد عرصے سے موجود ہیں آبادی میں موجود گندے پانی کے ان جوہڑوں سے مختلف امراض کے ساتھ ساتھ ہر وقت شدید بدبو اور تعفن پھیلا رہتا ہے مکینوں کے مطابق متعدد بار شکایات کے باوجود گندے پانی کے ان جوہڑوں کو ختم نہیں کیا گیا مقامی عملہ مشینری کے ہمراہ آ دو تین گھنٹے مشینری چلا کر فوٹو سیشن کر کے واپس لے جاتے ہیں ذرائع کے مطابق گندے پانی کے ان جوہڑوں کو ختم کرنے پر کئی بار ڈیزل اور مشینری کی مد میں لاکھوں روپے کے بل پاس ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود گندے پانی کے یہ جوہڑ تاحال موجود ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے ضلع کونسل بہاول نگر کے افسران آگاہ ہونے کے باوجود کاروائی نہیں کرتے۔ کیونکہ یہ گندے پانی کے جوہڑ ان کے لئے کرپشن کا مستقل ذریعہ بن چکے ہیں ڈپٹی کمشنر بہاول نگر فوری طور پر گندے پانی کے ان جوہڑوں کے خاتمے کیلئے اقدامات عمل میں لائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں