5

منکی پاکس ایک اور مریض جاں بحق

اسلام آباد(بیورو چیف)منکی پاکس اور ایچ آئی وی سے متاثرہ ایک اور مریض جاں بحق ہوگیا۔حکام کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی 53 سالہ مریض اسلام آباد کے پمز اسپتال میں داخل تھا جس کا انتقال ہفتے کے روز دوران علاج ہوا۔ حکام نے بتایا کہ مریض ایم پاکس اور ایچ آئی وی کے ساتھ ساتھ ہیپا ٹائٹس بی اور سی سے بھی متا ثر تھا۔حکام نے بتایا کہ پاکستان میں اب تک ایم پاکس کے 2 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،ایم پاکس سے پاکستان میں پہلی ہلاکت دسمبر 2023 میں اسلام آباد میں ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں