منگنی ٹوٹنے پر لیڈی کانسٹیبل نے خودکشی کرلی

ڈجکوٹ(نامہ نگار ) منگنی ٹوٹنے پر لیڈی کانسٹیبل نے خود کشی کر لی ، بہاولپور کی 25سالہ تسلیم کی منگنی ڈجکوٹ کے رہائشی میاں محمد علی کے ساتھ ہوئی تھی ، شادی سے چند دن قبل لڑکے والوں نے مبینہ منگنی توڑ دی ، دلبرداشتہ تسلیم جلیل مبینہ زہریلی گولیاں کھا کر ڈجکوٹ آگئی ، نواحی گائوں چک نمبر 261ر،ب میں محمد علی کے گھر تسلیم بی بی کی حالت غیر ہو گئی ، زہر سے متاثرہ تسلیم جلیل کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زہر جسم میں سرائت کرجانے سے لیڈی کانسٹیبل کی موت واقع ہو گئی ، پولیس تھانہ ڈجکوٹ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں