منگنی کروانے کا جھانسہ دیکر شہری سے31لاکھ ہتھیا لئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک افراد نے منگنی کا جھانسہ دیکر سادہ لوح شہری سے 31لاکھ کی رقم ہتھیالی’ پیپلزکالونی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان عرفان وغیرہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق پیپلزکالونی نمبر1 کے رہائشی افتخار احمد نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ چالاک ملزمان عرفان نے اپنی بیٹی کی منگنی اسکے بیٹے کیساتھ کرنے کیلئے خواہش کا اظہار کیا تو وہ اسکی باتوں میں آ گیا تو ملزم عرفان وغیرہ نے اسکو ڈی گرائونڈ ہوٹل پر بلا کر منگنی کرنے کے عوض اخراجات کیلئے 31لاکھ کی رقم حاصل کی۔ بعدازاں منگنی کی نہ ہی رقم واپس کی۔ بعدازاں ملزم عرفان وغیرہ غائب ہو گئے، جس پر پولیس نے متاثرہ شہری افتخار کی درخواست پر دھوکہ دہی’ امانت میں خیانت کے مرتکب ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں