منگیتر صرف میرے لئے سارے گانے گاتے ہیں’ میرب علی

لاہور(شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ اور ماڈل میرب علی کا ہانیہ عامر کے بارے میں پوچھے گئے سوال پرحالیہ ردِ عمل سوشل میڈیا پروائرل گیا۔میرب علی نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل متعدد پاکستانی برانڈز کے لیے ماڈلنگ کی، جس سے ان کا چہرہ عوام میں پہچانا جانے لگا ۔2018 میں سجاد علی کے گانے لگایا دل کی میوزک ویڈیو سے انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ اس کے بعد انہوں نے 2021 میں ڈراما صنفِ آہن میں کام کیا، اور 2022 میں رمضان اسپیشل ڈراما پرستان میں بھی اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے۔میرب علی کی ایک اور اہم پہچان ان کا گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ منگنی کا رشتہ ہے، جس کے بعد ان کے فینز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔ وہ اکثر عاصم اظہر کے کنسرٹس میں نظر آتی ہیں اور ان کے ساتھ مختلف ایونٹس میں شرکت کرتی ہیں۔میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی کو زیادہ تر فینز نے پسند کیا، لیکن یہ بھی یاد رہے کہ میرب علی اور عاصم اظہر کی سابقہ محبت ہانیہ عامر کی دوستی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں