منہاج القرآن دین اور فروغ علم و امن کی تحریک ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تحریک منہاج القرآن پنجاب کے نائب ناظم تنظیمات محمد منہاج الدین قادری نے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منہاج القرآن اصلاح و احوال، تجدید و احیائے دین اور فروغ علم و امن کی تحریک ہے۔ڈاکٹرمحمد طاہر القادری پوری دنیا میں دین اسلام کی حقیقی تعلیمات کو فروغ دے رہے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے ہر کارکن کا ہر عمل اسوہ رسول ۖ کا نمونہ اور عظمت اسلاف کا ترجمان ہونا چاہئے۔ دین اسلام خلوص نیت کی ترغیب دیتا ہے۔اگر ہم زندگی میں کسی اچھے اور نیک کام کی نیت کریں لیکن بعد ازاں کسی رکاوٹ کے باعث نہ کرنے کے باوجود بھی ہمیں اس نیک نیتی کا اجر ملتا رہے گا۔ تمام ذمہ دراران دئے گئے اہداف کی تکمیل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر کے حقیقی کارکن ہونے کاثبوت دیں۔اس موقع پرعلامہ غلام مرتضیٰ علوی،خالدمحمودرندھاوا،خالدمصطفوی ایڈووکیٹ،ملک غلام حسین، ،عمرفاروق علوی،عظمت حسنین شاہ،غلام محمدقادری،سہیل مقصود،نعلین مصطفی،سرفرازاحمد،میاں محمد فیاض ،ڈاکٹرسلطان محمودبھی موجودتھے۔غلام مرتضی علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیموں میں تحرک لانے کے لیے قیادت کے ساتھ ساتھ کارکنان کا کردار بھی نہایت اہم ہوتا ہے۔ ہر کارکن کو اپنے دائرہ کار میں محنت، دیانت اور اخلاص کے ساتھ تنظیمی ذمہ داریوں کو نبھانا ہوگا۔ انہوں نے تنظیمی استحکام کے لیے جدید تکنیکی وسائل کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ملٹی میڈیا، سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو تنظیمی پیغامات کی ترسیل کے لیے موثر انداز میں استعمال کیا جائے۔انہوںنے مزید کہا کہ کارکنان کو قائدین کے ساتھ جڑے رہناچاہیے تاکہ ان کے مسائل اور تجاویز کو فوری طور پر سنا اور حل کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں