68

منہاج ویلفیئرفائونڈیشن کے زیراہتمام استقبال رمضان سیمینار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)منہاج و یلفیئر فانڈیشن کے زیراہتمام مانانوالہ میںاستقبال رمضان المبارک سیمینار سے ایم پی اے حاجی بشارت علی ڈوگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کا کروڑہا شکر ادا کریں جس نے ہمیں اپنی زندگیوں میں ایک بار پھر رمضان المبارک کی ساعتیں عطا کیں۔ رمضان المبارک کا بہترین استقبال یہ ہے کہ روزے رکھیں، مخلوق خدا کی مقدور بھر مدد کریں اور اپنے اہل خانہ کا ہر ممکن خیال رکھیں۔ سیمینار میںکوارڈنیٹرMWFمیاں سہیل مقصود،رانا عبدالشکور،،محمدقاسم خان، علامہ اقبال اکرم،غلام محمدقادری،محمدعارف سعیدی،سیدتجمل حسین شاہ،مرزامحموداحمد،راناعبدالحمید،عمرمصطفوی،ملک قاسم،شہبازہاشمی،بھی موجودتھے۔ سیمینارمیں علامہ اقبال اکرم نے منہاج ویلفیئر فانڈیشن کی طرف سے فیصل آبادمیںرعایتی دستر خوان شروع کرنے پرمبارکباد دی اورکہاکہ مہنگائی سے پریشان سفید پوش طبقے کے لئے رعایتی دستر خوان منصوبہ انتہائی مفید ہے، اس سے سینکڑوں افراد کو معیاری اور سستی خوراک فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اپنے ماننے والوں کو ایثارو قربانی کا درس دیتا ہے۔ اسلام احتیاج سے پاک معاشرے کا داعی ہے اور ہر شخص کو خوشحال دیکھنا چاہتا ہے۔ اسلام نے ریاست کے مال دار افراد پر غریبوں، مفلسوں کے حقوق عائد کئے ہیں ان حقوق میں سے ایک حق بھوکوں کو کھانا کھلانا ہے۔کوارڈنیٹرMWFمیاں سہیل مقصودنے کہاکہ اس وقت پاکستان کا غریب طبقہ مہنگائی کی وجہ سے سخت پریشان ہے۔ رعایتی دستر خوان ضرورت مندوں کی ضرورت کاایک باوقار طریقہ ہے، مخیر حضرات رعایتی دستر خوان کے معاون بنیں، انہوں نے کہا کہ اسلام دوسروں کی مدد کرنے اور مواخات کی تعلیم دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں