منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کررہی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے جاری منصوبہ جات کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے تحریک منہاج القران وجملہ فورمزکا اہم اجلاسMWFکے آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس سے ضلعی صدرخالد محمود رندھاوا ، میاں کاشف محمود،سہیل مقصودنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہر فرد دوسروں کو خوشیاں بانٹنے کا عظیم کام ضرور کرے کیونکہ غربت ،جہالت اور پسماندگی کا خاتمہ کرنا سنتِ رسولۖ ہے ، ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بے سہارہ اور یتیم بچوں کے منصوبے آغوش سمیت دیگر فلاحی اور تعلیمی منصوبوں کو دوسروں کے لئے مثال بنا دیا ہے، بدقسمتی سے ملکی حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ عوام خوشیوں کو ترس گئے ہیںمنہاج القرآن کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ اس نے معاشرے میں باہمی اخوت اورمحبت کے جذبے کو اجاگر کیا اورآج ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زیر قیادت دنیابھر میں منہاج ویلفیئر فانڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے۔اس موقع پرضلعی ناظمTMQخالدمصطفوی ایڈووکیٹ،سہیل شوکت،غلام محمدقادری،عارف حسین نیازی،عمرفاروق علوی،مسعودمحسن،حافظ سرفرازاحمد،ملک غلام حسین،نعلین مصطفی،ملک پا رس اعوان،ملک قاسم ابرار،عابدافضل بھی موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ منہاج ویلفیئر فانڈیشن کے تحت فیصل آبادمیں رعایتی دسترخوان مستحق اور نادار اور سفید پوش افراد کے لیے نعمت سے کم نہیں ۔جہاں سے سینکڑ وں افراد غذاہیت سے مضبوط کھانا پچاس روپے میں حاصل کرتے ہیں یہ سب آپ کے تعاون سے ممکن ہے منہاج ویلفیئرفائونڈیشن کے رعایتی دسترخوان میں ہمارے معاون بنیں تاکہ ہم سب ملکر دکھی انسانیت کی زندگیاں بدلیںمنہاج ویلفیئر فانڈیشن فیصل آباد کے مزید منصوبہ جات ماہ رمضان المبارک میںمستحق گھرانوں کیلئے راشن کی تقسیم،منہاج فری ایمبولینس سروس،شہر کے اندر فری آئی سرجری کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں