منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام فوڈ پیکٹ تقسیم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)منہاج ویلفیئر فانڈیشن کے زیر اہتمام 5 سو فیملی فوڈ پیک تقسیم ‘منہاج القرآن انٹرنیشنل ساتھ افریقہ کے کنٹری ڈائریکٹر رانا آ صف جمیل ،رفیق نجم ، خالد سندھو و د یگر کا تقریب سے خطاب پروفیسر سہیل حسین، ڈاکٹر شہزاد عامر ، ظفر اقبال ورک ،میاں فیاض ، سہیل مقصود ،بابا احمد دین سلطانی ،راناحمزہ جمیل ،ذیشان جمیل ،رافع نوید ،فخر حسنین ،حافظ مدثر علی ، رانا فہد ،محمد عاصم و دیگر کی شرکت ، منہاج القرآ ن انٹرنیشنل سائوتھ افریقہ کے کنٹری ڈائریکٹر ر ا نا آصف جمیل نے کہاہے کہ منہاج ویلفیئر فائو نڈ یشن معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی ہرشعبہ ہائے زندگی میں مد د و تعاون فراہم کرنے کیلئے پاکستان سمیت پوری دنیامیں کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج ویلفیئر فائونڈ یشن آبادکی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مذید کہا کہ منہاج ویلفیئر فا ئو نڈ یشن نے 5سوفیملی فوڈپیک مستحق افرادتک پہنچا دیئے ہیں، راناآصف جمیل نے مزید بتایاکہ منہاج القرآن اسلامک سنٹرمحلہ علی پورہ (T-11) میں مستحق افرادمیں راشن تقسیم کرنیکا سلسلہ 2014سے جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں