منہاج و یلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام افطارپارٹی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)منہاج و یلفیئر فانڈیشن کے زیراہتمام افطارپارٹی کی تقریب سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمدرفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام اپنے ماننے والوں کو ایثارو قربانی کا درس دیتا ہے۔ اسلام احتیاج سے پاک معاشرے کا داعی ہے اور ہر شخص کو خوشحال دیکھنا چاہتا ہے۔ اسلام نے ریاست کے مال دار افراد پر غریبوں، مفلسوں کے حقوق عائد کئے ہیں ان حقوق میں سے ایک حق بھوکوں کو کھانا کھلانا ہے۔تقریب میں ضلعی صدرTMQخالدمحمودرندحاوا،الحاج غلام مصطفی نقیبی،خالدمصطفوی ایڈووکیٹ،دلشادسندھو،حاجی عارف نیازی،چوہدری سہیل شوکت،مون چیمہ،غلام محمدقادری،ظفراقبال،عابدافضل،ملک غلام حسین،عمرفاروق علوی،میاں ظہور،اشفاق حسین ہمزالی،قاسم ابرار،علی رضاشاہ،رانانثارشہزادکے علاوہ شہر بھر سے سماجی، سیاسی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب نے افطار پارٹی میں شرکت کی۔میاں کاشف محمود،راناآصف جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منہاج ویلفیئر فانڈیشن کی طرف سے فیصل آبادمیںرعایتی دستر خوان شروع کرنے پرمبارکباد دی اورکہاکہ مہنگائی سے پریشان سفید پوش طبقے کے لئے رعایتی دستر خوان منصوبہ انتہائی مفید ہے، اس سے سینکڑوں افراد کو معیاری اور سستی خوراک فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اپنے ماننے والوں کو ایثارو قربانی کا درس دیتا ہے۔ اسلام احتیاج سے پاک معاشرے کا داعی ہے اور ہر شخص کو خوشحال دیکھنا چاہتا ہے۔ اسلام نے ریاست کے مال دار افراد پر غریبوں، مفلسوں کے حقوق عائد کئے ہیں ان حقوق میں سے ایک حق بھوکوں کو کھانا کھلانا ہے۔کوارڈنیٹرMWFمیاں سہیل مقصودنے منہاج ویلفیئر فانڈیشن فیصل آباد کے جاری منصوبہ جات اور نئے منصوبہ جات پر بریفنگ دی گئی اورکہاکہ اس وقت پاکستان کا غریب طبقہ مہنگائی کی وجہ سے سخت پریشان ہے۔ رعایتی دستر خوان ضرورت مندوں کی ضرورت کاایک باوقار طریقہ ہے، مخیر حضرات رعایتی دستر خوان کے معاون بنیں، انہوں نے کہا کہ اسلام دوسروں کی مدد کرنے اور مواخات کی تعلیم دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں