منیشاکوئرالہ کی بڑی اسکرین پر واپسی’ نامور اداکار کے ساتھ فلم سائن کر لی

ممبئی (شوبز نیوز) نامور بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ کی ایک بار پھر بڑی اسکرین پر واپسی متوقع ہے کیونکہ انہوں نے بالی وڈ کے نامور اداکار و فلمساز کے ساتھ فلم سائن کر لی ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق تقریبا 2 سال قبل منیشا کوئرالہ نے ہیرا منڈی ویب سیریز کے ذریعے او ٹی ٹی کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس نیٹ فلکس سیریز میں انہوں نے ملکہ جان کا کردار نبھایا تھا جسے بے حد سراہا گیا۔ویب سیریز ہیرا منڈی کو یکم مئی کو 2 سال مکمل ہو جائیں گے، تاہم اس سالگرہ سے چند ماہ قبل ہی باصلاحیت اداکارہ منیشا کوئرالہ نے اپنی اگلی فلم رازدار پر کام شروع کر دیا۔ذرائع کے مطابق ہیرا منڈی میں منیشا کوئرالہ کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا اور ان کے پاس پیشکشوں کے ڈھیر لگ گئے، مگر اداکارہ واضح تھیں کہ وہ صرف مضبوط اور جاندار کردار ہی قبول کریں گی اور ہم خیال لوگوں کے ساتھ کام کریں گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ منیشا کوئرالہ کی ایک نوجوان اداکار کے ساتھ فلم کے لیے بات چیت آخری مراحل میں تھی لیکن وہ بات بن نہ سکی اور بعد میں وہ فلم ہی روک دی گئی، اسی دوران انہیں رازدار کی پیشکش ہوئی جو ان کے تمام معیار پر پوری اتری اور یوں انہوں نے یہ فلم سائن کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں