26

منی بجٹ سے کتابوں ‘ کاپیوں کی قیمت میں ہوشر با اضافہ

لاہور (بیوروچیف)منی بجٹ میں نئے ٹیکسز کا اطلاق ،اوپن مارکیٹ مہنگائی کا طوفان جاری ہے مختلف کلاسز کی کتابوں ،کاغذ ، کاپیوں، سٹیشنری کی قیمتوں میں بھی15فیصد اضافہ کردیا گیا۔170ارب روپے کے نئے ٹیکسز کی منظوری نے مہنگائی کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ کردیا ،کتابیں ،کاپیاں ،سٹیشنری کی قیمتوں میں کم ازکم 15 فیصد مزید اضافہ ہوگیا ۔ مہنگائی نے تاجروں اور عوام کا بھرکس نکال دیا ‘بازار میں ہر چیز کو مہنگائی کی آگ لگی ہوئی ہے ،دکاندار بھی اس پر بلبلا اٹھے ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے پیدواری لاگت کو کم کیے بغیر ایکسپورٹس نہیں بڑھ سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں