منی لانڈرنگ’مجرم کو 2سال قید

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج اقبال ہرل نے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث مجرم کو 2سال قید ،50ہزار جرمانہ ،جائیداد کی ضبطگی کی سزا کا حکم سنا دیا، استغاثہ کے مطابق ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل فیصل آباد نے گزشتہ برس ملزم اللہ دتہ نے جنوبی افریقہ سے غیر قانونی طور پر حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم وصول کی تھی، جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم اللہ دتہ کو2سال قید، 50ہزار جرمانہ اور جائیداد ضبطگی کی سزا کا حکم سنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں