منی لانڈرنگ کے مجرم کو 2سال قید،50ہزارجرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج اقبال ہرل نے ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم خالد محمود کو 2سال قید’ 50ہزار جرمانہ کی سزا کاحکم سنا دیا۔ استغاثہ کے مطابق ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل فیصل آباد نے غیر قانونی طور پر ملکی وغیر ملکی کرنسی کی خرید وفروخت میں ملوث اور حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقوم دوسرے ملک منتقل کرنے پر خالد محمود کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 2200 سعودی ریال’ 1400 عراقی دینار’ 200 امریکی ڈالر اور 150یورو برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں