منے خان کی بیٹی کی قائد سے ملاقات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اسرار احمد منے خان مرحوم کی صاحبزادی ایمن فاطمہ اوردامادحسان خان کی سابق وزیر اعظم اورمسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے لندن میں ان کے گھر ایون فیلڈ میں خصوصی ملاقات کی-میاں نوازشریف نے اسراراحمدمنے خان کے لئے دعا مغفرت’ پارٹی خدمات کو سراہا اورکہاکہ وہ ایک وفاداراورباوقار انسان تھے ان کی پارٹی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا۔ میاں نوازشریف نے دونوں سے اہل خانہ کی خیریت دریافت کی اوربعدازاں اسراراحمدمنے خان کے بڑے صاحبزادے بیرسٹر عمراحمدمنے خان سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں