من پسند ٹھیکداروں کو آن لائن سسٹم کے ذریعے نوازنے کا انکشاف

ساہیوال (بیورو چیف)ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال پر چیز ڈیپارٹمنٹ کے افسران من پسند ٹھیکیداروں کو آن لائن سسٹم کے ذریعے نواز کر پنجاب حکومت کو نقصان پہنچا رہے ہیں تفصیل کے مطابق ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں عر صہ دراز سے کر پشن کی وجہ سے پنجاب حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جارہا تھا جس کی انکوائری وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چیف منسٹر انسپکشن ٹیم اور سیکرٹری ہیلتھ سپیشلائزڈ پنجاب نے کروائی لیکن با اثر شخصیات کی وجہ سے انکوائری دبا دی گئی جس کا فیصلہ نہ ہو سکا ہے اب پر چیز ڈیپارٹمنٹ کے افسران من پسند ٹھیکیداروں اور ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے ملازمین کی کمپنیوں کو نوازنے کے لئے خود ہی ریٹ بتا کر ان کو کام الاٹ کر دیتے ہیں۔غیر قانونی طریقے سے ٹھیکیدار مین سٹور کے سٹور کیپروں سے ملی بھگت کر کے ناقص میٹریل اور کم میٹریل دے کر اپنے بل بنوا لیتے ہیں جس کی وجہ سے پنجاب حکومت کو دوبارہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ ساہیوال کے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام انکوائریوں کا فیصلہ کر کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں