موبائل اور ڈیجیٹل ایپلی کیشنز میں اضافے کیوجہ سے دھوکا دہی کے واقعات بڑھے

اسلام آباد (بیوروچیف) بینکنگ محتسب پاکستان (بی ایم پی) سراج الدین عزیز نے ڈیجیٹل اور الیکٹرانک پلیٹ فارمز کے خلاف شکایات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ادارے نے بینکنگ صارفین کو 1.65ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الدین عزیز نے کہا کہ موبائل اور ڈیجیٹل ایپلی کیشنز میں اضافے کی وجہ سے دھوکا دہی کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سال 2024کے دوران بینکوں کی جانب سے کسی نہ کسی بہانے دھوکا دہی اور اکانٹ بلاک کرنے کی شکایات میں بڑا اضافہ دیکھا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ شکایات میں اضافہ بینک خدمات کی نااہلی کی وجہ سے بھی ہوا ہے، متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ان مسائل سے آگاہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 2024کے دوران کمرشل بینکوں کے خلاف 27ہزار 753شکایات نمٹا کر ایک ارب 65 کروڑ روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا جبکہ 2023 کے دوران ایک ارب 26کروڑ روپے کا مالی ریلیف دیا گیا۔سراج الدین عزیز نے کہا کہ 2023اور 2024میں موصول ہونے والی شکایات میں اضافے کے بعد 41 ہزار 546 شکایات نمٹائی گئیں، انہوں نے کہا کہ 2005 میں بینکنگ محتسب پاکستان کے قیام کے بعد سے صارفین کو 8 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں