ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)موبائل فون کمپنی کی بعض علاقوں میں سروس غائب ،شہریوں کو اپنے پیاروں سے بات کرنے میں مشکلات ،چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل،تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے سدھار،دھاندرہ،ٹھیکریوالہ، 77ج ب، ملانپور،80ج ب ،245ر ب عباس پور اور گردونواح میں موبائل فونکمپنی کا نیٹ ورک خراب ہونے کے باعث شہریوں کو اپنے پیاروں سے بات چیت کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہے ہیلپ لائن پر نمائندوں کو کئی بار شکایات درج کروانے کے باوجود بھی سروس ٹھیک نہیں ہو رہی، شہریوں سے اربوں روپے اکھٹے کر نے کے باوجود شہریوں کو ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے شہری اپنے پیاروں سے بات کرنے کیلئے کبھی چھت پر کبھی ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں کبھی گلی ،محلے میں نکلتے ہیں سگنل پورے ہونے کے باوجود بھی بات نہیں ہوتی دیہی علاقوں میں موبائل فون کی سروس انتہائی ناقص ہونے کے باعث ذہنی پریشانی کا شکار ہو رہے ہیں شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور شہریوں کو اچھی سروس فراہم کرنیکا پابند کیا جائے ۔
46