موت کی جھوٹی خبر پھیلانا انتہائی افسوسناک ہے’ محمود اسلم

کراچی (شوبز نیوز) سینئر اداکار محمود اسلم نے ماضی میں اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلنے کے خطرناک اثرات بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کے مرنے کی جھوٹی خبر سننے کے بعد ان کے دوستوں نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا جبکہ دوست، بیوی، بیٹی اور بھائی انہیں فون کالز کرتے رہے۔محمود اسلم حال ہی میں سنو ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے ماضی میں اپنی موت کی جھوٹی خبر پھیلنے پر بھی بات کی’کسی کی بھی موت کی جھوٹی خبر پھیلانا غلط کام ہے، ہر مذاق برداشت کیا جا سکتا ہے لیکن موت کی خبر پھیلانے کا مذاق ناقابل قبول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں