73

موجودہ حالات میں حکومت سنبھالنا پھولوں کی سیج نہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) مرکزی کونسل کے ممبر سید محمد علی بخاری کہا ہے کہ وفاقی اورپنجاب حکومت اس مقدس مہینے میں پسے ہوئے طبقات کو ریلیف دینے کے لئے ہر طرح کے وسائل بروئے کار لائیگی ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے گراں فروشی کے ذریعے عوام کا استحصال کرنیوالوں کے گرد شکنجہ کسنے کی ہدایات جا ر ی کر دی ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ کڑ ے حالات میں حکومت سنبھالنا پھو لو ں کی سیج نہیں ، اس وقت معیشت کو ہما لیہ جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، بیل آئوٹ پیکج کیلئے دوبارہ آئی ایم ایف سے رجوع کرنا ہے لیکن اس کے باوجود مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی رہنمائی میں شہباز شریف کی حکومت ان مشکلات سے نبرد آزما ہونے کیلئے پر عزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں