موجودہ حالات میں دفاعی بجٹ بڑھانا چاہیے

اسلام آباد (بیوروچیف)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خطے میں جنگ ہے، پاکستان بھی جنگ لڑ رہا ہے، موجودہ حالات میں دفاعی بجٹ ضرور بڑھانا چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ امریکہ ایران جنگ روکنے کی کوششیں بھی ہو رہی ہیں ، یورپی ممالک امریکا اور اسرائیل کا ساتھ دینے سے گریز کر رہے ہیں ، یہ پاپولر جنگ نہیں ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے دنیا کا 20فیصد تیل گزرتا ہے، بندش سے پیدا ہونے والی قلت سے عالمی سطح پر معیشت متاثر ہوگی۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے ہمارے ساتھ براہ راست جنگ کرکے دیکھ لی، پاکستان نے اپنے سے5گنا بڑے دشمن کودھول چٹائی، بھارت ہر اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتاہے جس سے پاکستان کا نقصان ہو۔وزیردفاع نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں حملے ہوتے ہیں، فتنہ الخوارج کو نہیں چھوڑیں گے، وزیر دفاع نے کہاکہ افغان حکومت اور عوام کا موجودہ رویہ نہ تو ماضی میں قابل قبول تھا، نہ آج ہے اور نہ مستقبل میں قابل قبول ہوگا۔ پاکستان نے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی کئی کوششیں کیں۔ افغانی قابل اعتماد لوگ نہیں، دوبار ان سے ملاقات کی ہے، جب تک خطرہ ختم نہیں ہو جاتا آپریشن جاری رہنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں