موجودہ دور میں تاجروں کو اتحاد کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے،خواجہ شاہد رزاق سکا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن فیصل آباد کا وفد تاجروں کے مسائل مل جل کر حل کرنے کے سلسلہ میں انجمن تاجران سٹی (رجسٹرڈ)کے مرکزی آفس پہنچا’ انجمن تاجرا ن سٹی (رجسٹرڈ) کے صدر خواجہ شاہد رزاق سکا نے اپنے جنرل سیکرٹری شیخ محمد سعید’ ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں ریاض شاہد’چوہدری ارشد گجر’ مرزا طالب صدیق بیگ’ مرزا مظہر صدیق بیگ’ چوہدری اعجاز احمد’ ینگ ٹریڈرز سٹی کے صدر سہیل نیاز طور’ جنرل سیکرٹری ملک عباس اشرف کے ہمراہ کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے وفد صدر سلطان بٹ’ جنرل سیکرٹری شیخ محمد فیصل’ چیئرمین ڈاکٹر محمود یوسف’ چیف آرگنائزر شیخ ارسلان اسلم اچھی’ سینئر وائس چیئرمین شیخ یوسف موتی’ شیخ احسان الٰہی’ عمران رحمانی’ وحید خالق رامے’محمد عارف’ شیخ ظہور دیگر عہدیداران شامل تھے’ خواجہ شاہد رزاق سکا نے آنے والے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا’ مشترکہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران سٹی (رجسٹرڈ) کے صدر خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ تاجروں کو اتفاق و اتحاد کی جتنی آج ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی’ ان تمام تر مسائل کا حل مل جل کر نکالنا ضروری ہے’ مجھے خوشی ہوئی کہ کپڑے کے تاجروں نے اپنی الگ پہنچان کیلئے اپنی ایسوسی ایشن بنائی ہے میرا ہرممکن تعاون آپ کے ساتھ رہے گا’ خواجہ شاہد رزاق سکا کی تجویز پر کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن فیصل آباد اور انجمن تاجران سٹی (رجسٹرڈ) کے سینئر رہنمائوں پر مشتمل 10 رکنی بورڈ بنایا جائے گا جو شہربھر کے تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کوششیں اور کاوشیں کریں گے’ اس موقع پر کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر سلطان بٹ’ جنرل سیکرٹری شیخ محمد فیصل’ چیئرمین ڈاکٹر محمود یوسف’ چیف آرگنائزر شیخ ارسلان اسلم اچھی’ سینئر وائس چیئرمین شیخ یوسف موتی نے خواجہ شاہد رزاق کو اس قدر پرتپاک استقبال کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا’ انہوں نے کہا کہ کپڑے کے تاجر آپ کی رہنمائی میں اپنے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں’ ہمیں قدم قدم پر آپ کے ساتھ کی ضرورت ہے’ اس موقع پر کپڑے کے کاروبار سے منسلک تاجروں کے مسائل پر تفصیلا گفتگو کی گئی اور حالیہ وفاقی بجٹ میں جو ہوشربا ٹیکسز لگائے گئے ہیں انہیں واپس کروانے کیلئے متفقہ حکمت عملی تیار کی گئی’ مقررین نے کہا کہ کپڑے کے تاجراپنے حقوق کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے اس میں دھرنے’ ہڑتالیں ‘ احتجاج اور شٹرڈائون شامل ہے’ اگر حکومت نے ہمارے مسائل حل نہ کئے تو ہم اپنے مسائل کے حل کیلئے سڑکوں پر ہوں گے جن کی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں